وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندر شیکھرکی ٹیم انڈیا کو چمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد

حیدر آباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے ہندستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئن شپ ٹرافی میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ مسٹر راؤ نے کل رات اپنے ایک پیغام میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات اور مبارک باد پیش کی اور ا مید ظاہر کی کہ ٹیم انڈیا آئی سی سی کے فائنل میں خطاب جیت کر آئے گی۔
واضح رہے کہ یکطرفہ سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو کھیل کے ہر شعبہ میں مات دے کر اس پر ہر لحاظ سے اپنی برتری اور چمپینز ٹرافی میں اپنے فیورٹ ہونے کا جواز پیش کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana cm congratulates indian team on entering icc finals in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply