اویسی کی دوست پارٹی ٹی آر ایس کے سربراہ سی ایس راؤ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی:تلنگانہ راشٹریہ سمیتی(ٹی آر ایس) کے سربراہ اورتلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے بدھ کے روز قومی دارالخلافہ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

ان کی اس ملاقات پرجو انہوں نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کی سیاسی حلقوں میں بڑی حیرت سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ا س سے ممتا بنرجی کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے دو سابق وزراءاعلیٰ اور بالترتیب سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور مایا وتی کا، جو بی جے پی اور کانگریس کے خلاف فیڈرل فرنٹ تشکیل دینے کا تکیہ کیے ہیں ،وفاقی محاذ تشکیل دینے کا خواب چکنا چور ہوتا نظر آرہا ہے۔

کیونکہ ان تینوں لیڈروں کو سی ایس راؤ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔اور اسی کے زعم میںاکھلیش اور مایا وتی کے سر بدلے ہوئے ہیں اور وہ کانگریس کی قیادت والے عظیم اتحاد میں شمولیت سے کترا رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد کے سی آر کی مودی سے دوسری ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق مسٹرراؤ نے وزیراعظم کے ساتھ قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری ‘ بیارم میں اسٹیل فیکٹری اور آئی آئی ٹی سمیت تلنگانہ کے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں کے سی آر نے معرض التوا میں پڑے ہائی کورٹ کی تقسیم، کالیشورم پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ دینے جیسے حل طلب امور پربھی مودی سے بات چیت کی۔ واضح ہو کہ مسٹر راؤ کولکتہ میں مغربی بنگال کی اپنی ہم منصب ممتابنرجی سے ملاقات کے بعد دہلی پہنچے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana chief minister k chandrashekar rao meets pm narendra modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.