تلنگانہ میں پولس کے ساتھ تصادم میں2نکسلی ہلاک

حیدرآباد :(یواین آئی)تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ٹیکولاپلی کے جنگلاتی علاقہ میں پیش آئے انکاؤنٹر میں دو نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگلاتی علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کی تلاشی مہم کے دوران پولیس اور نکسلائیٹس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔
مرنے والے نکسلائیٹس کا تعلق رامنا دلم سے ہے۔ انکاؤنٹر کے بعد پولیس کی جانب سے جنگلاتی علاقہ میں بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ایس پی عنبر کشورنے دعویٰ کیا ہے کہ انکاونٹر کے مقام پر پولیس کو ہتھیاروں کا ذخیرہ دستیاب ہوا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana 2 naxals killed weapons recovered in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply