تلنگانہ میںدماغی طورپر مردہ دو افراد کے اعضا لواحقین نے عطیہ کر دیے

حیدرآباد: سڑک حادثات میں زخمی ہونے کے بعد دماغی طورپر مردہ(برین ڈیڈ) قرار دیئے دو افراد کے اعضا ان کے گھر والوں نے حکومت تلنگامہ کی جیون دان اسکیم کو عطیہ میں دے دیے۔آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکی رہنے والی 24سالہ انوشاشہر حیدرآباد کے باچوپلی میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ایچ آر اے کے طورپر کام کرتی تھی۔ اس ماہ کی سات تاریخ کو اپنی بہن کے ساتھ وہ بائیک پر جارہی تھی کہ جے این ٹی یو علاقہ کے قریب پرشانت نگر میں سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں اس کی بہن معمولی طور پرزخمی ہوگئی جبکہ انوشا کے سر پرشدیدچوٹ لگی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو ملک پیٹ علاقہ کے یشودھا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو دماغی طورپر مردہ قرار دیا۔
جیون دان نامی تنظیم کے نمائندوں نے انوشا کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے اعضا کا عطیہ دینے کی خواہش کی تاکہ دوسرے افراد کی زندگی بچائی جاسکے۔اس کے خاندان کی رضامندی کے بعد انوشا کے گردے، آنکھ ،جگر حاصل کئے گئے۔دوسرے واقعہ میں سوریہ پیٹ ضلع کے پین پہاڑ منڈسل کے گاجالہ ملکاپور کا رہنے والا 25سالہ وینکٹیش بائیک پر جارہا تھا کہ اس کی بائیک کو کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔اس حادثہ میں اس کے سر پر شدید چوٹ لگی۔اس کو علاج کے لئے اویر گلوبل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کو دماغی طورپر مردہ قرار دیا۔جیون دان نامی تنظیم کے نمائندوں نے اس کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اس کے اعضا کا عطیہ دینے کی خواہش کی تاکہ ضرورت مند افراد کی زندگی بچائی جاسکے۔اس کے ارکان خاندان کی رضامندی کے بعد اس کے گردے،آنکھ،جگر اور دل کوحاصل کرلیا گیا اور مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ضرورت مند مریضوں کو یہ اعضا لگائے جائیں گے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telangana 11 organs of two brain dead victims donated in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply