تیجسوی استعفیٰ نہیں دیں گے، آر جے ڈی قانون ساز پارٹی میٹنگ میں قرار داد منظور

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)صدر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے پٹنہ سمیت 12 ٹھکانوں پر تین دن قبل مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی چھاپہ ماری کے بعد آج حکمراں مہاگٹھ بندھن کے بڑے پارٹنر آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ قرار داد منظور کی گئی کہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کو مستعفی نہیں ہونا چاہئے۔
آر جے ڈی صدر مسٹریادو کے یہاں دس سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش گاہ پر آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی ہوئی میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ عبدالباری صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں تین امور پر بات چیت کی گئی ہے جن میں قومی سیاست، صدارتی انتخابات اور 27 اگست کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہٹاؤ، ملک بچاؤ .. ریلی پر بحث کی گئی ہے۔
مسٹر صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو راشٹریہ جنتا دل پارٹی اراکین کے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰمسٹر یادو کے اچھے کاموں کی تمام ممبران اسمبلی نے یک آاز میں ستائش کی ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کرکے فیصلہ کیا گیا کہ مسٹر یادو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفی نہیں دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tejaswi yadav will not resign as deputy cm says rjd in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply