حکومت انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کر کے کالے دھن والوں کو موقع دینا چاہتی ہے:نائب وزیر اعلیٰ بہار

پٹنہ: بہار کے نائب وزیراعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے کالے دھن کو وہائٹ کرنے کا ایک اور موقع دیئے جانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متعلق بل کالے دھن والوں کی مدد کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
مسٹر یادو نے آج یہاں اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے بلیک منی رکھنے والوں کو 50 فیصد ٹیکس ادا کرکے اسے وہائٹ کرنے کا جو موقع دیا ہے۔ وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑ ے نوٹوں کی منسوخی کی آڑ میں بلیک منی کو وہائٹ کرنے کے لئے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم سے متعلق بل پیش کیا ہے۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ حکومت بلیک منی رکھنے والوں کی مدد کرنےکے بجائے ایسے لوگوں کے نام عام کرکے انہیں جیل بھیجنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت بار بار موقع دے کر کالا دھنرکھنے والوں کی مدد کررہی ہے جو غلط ہے۔ وہیں دوسری طرف بلیک منی کے نام پر غریب عوام کو پریشان کیا جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tejaswi hits back at central govt over bill to amend it law in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply