سپریم کورٹ نے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پر 50ہزار جرمانہ کیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو پر بہار حکومت کے اس حکم کو ، جس میں ان سے اس بنگلے کو خالی کرنے کہا گیا تھا جو انہیں نائب وزیراعلیٰ کے طور پر الاٹ کیا گیا تھا،چیلنج کرنے پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی یک رکنی بنچ نے بہار حکومت کو کوئی بھی ہدایت جاری کرنے سے انکار بھی کر دیا اور تیجسوی یادو سے یہ کہتے ہوئے کہ یہ کیا تماشہ لگا رکھا ہے، مدعی نے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا،کیا مقدمہ دائر کرنا مذاق سمجھ لیاہے درخواست مسترد کردی۔

واضح ہو کہ تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کے دوران نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر 2015میں ن5دیش رتن مارگ پر بنگلہ الاٹ کیا گیا تھا۔لیکن اس کے بعد جب نتیش کمار نے عظیم اتحاد سے ناطہ توڑ کر بی جے پی کی حامیت سے این ڈی اے حوکمت کی سربراہی سنبھالی تو تیجسوی یادو نائب وزارت اعلیٰ کے عہدے سے محروم ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tejashwi yadav told to vacate bungalow fined rs 50000 for wasting judicial time in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment