مظفر پور بچہ گھر کی جنسی زیادتی کی شکار بچیوں کی تعدا د بڑھ کر34ہو گئی

مظفر پور:مظفر پور کے بچہ گھر میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکیوں کی تعداد اس وقت بڑھ کر 34ہو گئی جب میڈیکل رپورٹ میں مزید5بچیوں سے ریپ کی تصدیق کر دی ۔

اس انکشاف کے بعد رااشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر و سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اورکانگریس نے بہار کی نتیش حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ملزم کو بچا رہی ہے۔ تیجسوی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ باہر میں راکھشس راج ہے ،بلاتکار راج ہے ۔یہاں راون سیتا کا اغوا کر رہا ہے اور بزدل دریو دھن دروپدی کی عصمت دری کرر ہا ہے۔

اور راون اور دریودھن کی جوڑی نے ماو¿ں اور بہنوں کا گھر سے نکلنا دوبھر کر دیا ہے۔تیجسوی نے کہا کہ ابھی تک اصل مجرم برجیش ٹھاکر کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔حکومت اسے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہون نے کہا کہ آخرف ریاست میں کب تک نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی ہوتی رہے گی۔دوسری جانب کانگریس نے بھی اس معاملہ پر نتیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اس پورے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کی نگرانی میں مرکزی تفتیشی بیورو ( سی بی آئی) سے کرانے اور الزامات کے گھیرے میں آنے والے دیگر تمام بچہ گھروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا۔

تیجسوی نے کہا کہ نتیش جی نے حکومت کا این جی او ماڈل نکالا ہے جس میں کھل کر بدعنوانی ہو رہی ہے۔ اپبنے پسندیدہ لوگوں و حکومت کے قریبی صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹھیکے ریوڑیوںکی مانند بانٹی جاتی ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tejashwi yadav says government of ravan and duryodhan in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply