تیج پرتاپ یادو نے بابا رام دیو کی بھتیجی سے شادی کی تجویز کی تردید کی

پٹنہ:بہار کے وزیر صحت اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے صاحبزادے تیج پرتاپ یادو نے یوگ ماہر بابا رام دیو کی بھتیجی سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ محض بتایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے والد(لالو یادو) کی علالت کا سن کر رام دیو عیادت کے لیے آئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میڈیا کی اڑائی افواہ ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ شادی رواج کے مطابق ان کے والدین ہی طے کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tej pratap yadav refutes rumours of marrying to baba ramdevs niece in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply