تیج پرتاپ نے یادو خاندان میں اختلافات کی تردید کی

پٹنہ:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی تشکیل کردہ پارٹی راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) میںان کے دونوں بیٹوں کے درمیان اقتدار کی جنگ کی خبروں کے درمیان لالو کے بڑے بیٹے و سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو نے اپنے چھوٹے بھائی و سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے ساتھ پارٹی کے اندر اقتدار کی جنگ کی خبروں کو بے بنیاد بتایا۔

تیج پرتاپ یادو نے ایک نجی ٹیم وی چینل سے بات کرتے ہوئے تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ان کا تیجسوی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیںہے بلکہ ان کی ناراضگی کا سبب آر جے ڈی ریاستی صدر رام چندر پوروے ہیں۔ تیج پرتاپ نے الزام لگایا کہ رام چندر پوروے من مانی کر رہے ہیں اورپارٹی معاملات اپنے طریقے سے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

تیج پرتاپ نے الزام لگایا کہ رام چندر پارٹی کے طلبا بازو کے ممبران کے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں اور ان سے گالی گفتار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاپا نے رام چندر پوروے کو وزیر ، ریاستی صدر اور اس بار پھر سے ایم ایل سی بنایا ۔ لیکن اس سے بہترہوتا کہ ان کی جگہ کسی نوجوان کو ریاستی صدر بنایا جاتا۔اس سے قبل تیجسوی یادو نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ ان کے اپنے بڑے بھائی سے کوئی اختلافات ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tej pratap yadav denies rift in family in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply