اترپردیش کے بلند شہر میں کمسن بچی سے10 لوگوں کے نے جنسی زیادتی کی، دو گرفتار

نئی دہلی: ہندوستان میں اجتماعی جنسی زیادتی کی ایک اور واردات سے سنسنی پھیل گئی۔یہ واردات قومی دارلخلافہ کی عین ناک کے نیچے واقع اترپردیش کے شہر بلند شہر کے گاؤں چچیری میں ہوئی جس میں ایک14سالہ بچی کےساتھ 10نوجوانوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

ان میں سے دو ملزم پکڑے گئے۔ ان کی شناخت 18سالہ نتیش اور اس کے بھائی روہت کے طور پر کی گئی ہلے۔ جہانگیر آباد تھانہ کے ہیڈ کانسٹبل سبھاش سنگھ کے مطابق ان دونوں کی نشاندہی پرباقی ملزموں کی بھی تلاش سرگرمی سے کی جارہی ہے۔

ان سب کے خلاف تعزیراتہند کی دفعات 363اور367کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔بلند شہر کے ایس پی رئیس اختر کے مطابق یہ بچی اپنے ایک کزن کی منگنی کی رسم میں شرکت کے لیے اپنے والدین کے ساتھ آئی تھی جہاں روہت اور نتیش کو تنبو تاننے کے لیے کام پر لگایا گیا تھا۔

نتیش اس بچی کو رات8بجے بہلا پھسلا کرایک مندر کے درشن کرانے لے گیاتھا۔ جب رات دیر گئے بچی نظر نہیں آئی تو اسے ڈھونڈا گیا تو صبح پانچ بجے ایک کھیت میں وہ بیہوش پائی گئی۔

Title: teenager gang raped in bulandshahr up | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply