گجرات کے ایک اسکول کے ٹوائیلٹ میں درجہ نہم کے طالبعلم کی لاش پائی گئی

ودودرا(گجرات):ہریانہ کے گوروگرام میں ریان اسکول جیسی ایک واردات گجرات کے ایک اسکول میں بھی انجام دی گئی ۔ اس واردات میں بھی ایک طالبعلم کا ٹوائیلٹ میں قتل کیا گیا واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ گجرات کے ودودرا کے بارن پورہ علاقہ میں واقع بھارتی اسکول کے واش روم میں درجہ نہم کے ایک طالبعلم کی لاش پائی گئی۔

اس کے جسم پر چاقو کے زخم تھے۔مقتول کی شناخت14سالہ دی بھگوان دا ٹاڈوی کے طور پر کی گئی ہے۔اسکول میں نصب کیمرے کے فوٹیج سے پتہ چلا کہ کچھ نامعلوم افراد نے اسے اس وقت قابو میں کر لیا جب وہ پہلی منزل پر اپنی کلاس میں جا رہا تھا۔

ٹاڈوی کے جسم پر چھرے کے دس زخم پائے گئے۔ڈپٹی پولس کمشنر آر ایس بھگوڑا نے بتایا کہ اسکول سے متصل ایک مند کے قریب پائے گئے ایک بستے کے اند ر کئی تیز دھار ہتھیار اور پسی مرچ ملے پانی کی ایک بوتل پڑی ملی ہے۔

Title: teen age student stabbed to death in school washroom in gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply