یوم اساتذہ پر ٹیچروں کو صدر جمہوریہ کی مبارک بادو نیک خواہشات

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدرجمہوریہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر آج اپنے پیغام میں کہا کہ وہ یوم اساتذہ کے موقع پر میں ملک کے اساتذہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہیہ ایسا موقع ہے، جب ہم ملک کی تعمیر میں اساتذہ کی بے لوث خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ استاذہ ہمارے بچوں کی دانشورانہ اور اخلاقی بنیاد تیار کرنے اور اس کو مضبوطی فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مضبوط تعلیمی نظام کو روشن معاشرے کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ استاد شاگردوں کے ذاتی مقصد کو سماجی اور قومی مقاصد سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
صدر نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہمارے استاد بچوں میں قربانی کا جذبہ، رواداری، تکثیریت پسندی، سمجھ اور رحم دلی کے جذبہ کو فروغ دیں۔ درس و تدریس کے معاملے میں جدید اور مؤثر رخ اختیار کرنے کے واسطے ٹیکنالوجی اور نئے طور طریقوں کو بھی آزمانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس موقع پر تمام اساتذہ برادری کو ہم وطنوں کی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔
دریں اثناصدر جمہوریہ کی سکریٹری اومتا پال نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں انگلش اسپیکنگ کلاسزکا افتتاح کیا۔ اس میں ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن لمیٹڈ نے تعاون کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teachers day imbibe technology in teaching methods says president pranab mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply