بہار کے روہتاس میں سڑک حادثے میں ٹیچرہلاک

سہسرام: بہار میں ضلع روہتاس کے وکرم گنج تھانہ علاقے میں آج علی الصباح سڑک حادثے میں ایک ٹیچر ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ 50سالہ اجے سنگھ نام کا ٹیچر اپنے ساتھی رتناکر سنگھ کے ساتھ موٹر سائیکل سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے تبھی وکرم گنج اسٹیشن کے نزدیک ریلوے کراسنگ پر مال سے لدے ایک تیز رفتارٹرک نے انہیں کچل دیا۔
حادثے میں اجے سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ رتناکر زخمی ہو گئے۔ مہلوک استاد سجونی کے مڈل اسکول میں تعینات تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی استاد کو وکرم گنج میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچانے کے بعد سہسرام صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس درمیان واقعہ کے خلاف مشتعل لوگوں نے لاش کے سڑک جام کر دیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teacher killed in rohtas as motorcycle collides with truck in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply