خود ساختہ بابا اسکول ٹیچر سے ریپ کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی:مغربی دہلی کے جنک پوری کے اصالت پور گاو¿ں میں کرایے کے گھر میں ’آدیہ پرم یوگ پیٹھ‘ چلانے والے ہری نرائن نام کے ایک خود ساختہ بابا پر ایک اسکول ٹیچر نے ریپ کا الزام لگایا ہے۔

فرید آباد کے ایک اسکول میں پڑھانے والی عورت کا الزام ہے کہ اسکول میں اسے ایک سینئر ٹیچر نے روحانی علاج اور جسم کی پاکیزگی کے لیے اس بابا کے پاس لائی ۔ بابا نے اسے کہا کہ وہ اس کے پاس صرف پھل کھا کر ہی آئے۔

عورت نے کہا کہ وہ کافی تھک گئی تھی اس لیے اس نے جانے کے لیے کہا لیکن اس کی سینیئر ٹیچر اور اباب کی سکریٹری ایک عورت نے اسے رکنے کے لیے کہا ۔

جہاں کچھ دیر بعد اس سینیئر ٹیچر نے اس سے فحش حرکات کرنا شروع کردیں اور پھر بابا نے اس سے ریپ کیا۔پولس نے رپورٹ درج کر کے بابا کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Teacher alleges rape by baba at ashram in west delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment