ہزار ،پانچسو کے نوٹ بند کرنے کے خلاف تیلگو دیشم ممبر پارلیمنٹ کا انوکھا احتجاج

نئی دہلی:ایک ہزار اور پانچو سو کے نوٹ بند کردیے جانے کے حکومتی فیصلہ کے خلاف بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت کی حلیف جماعت تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ این شیوا پرساد نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب انوکھا احتجاج کیا۔
انہوں نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف آج آدھا کالا اورآدھاسفید شرٹ اور پتلون پہن کر احتجاج کیا۔ ان کے اس احتجاج نے میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔ اس شرٹ پر ایک طرف غریبوں کی تصاویر پریشانی کی حالت میں لگائی گئی تھی تو دوسری طرف شرٹ کے کالے حصہ پر کارٹونوں کے ذریعہ ان غریبوں کا مذاق اڑایا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیوا پرساد نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے نوٹوں کی منسوخی کی مہم شروع کی ہے جس سے کالا دھن رکھنے والوں کو مدد مل رہی ہے اور اس سے عام آدمی تمام پہلووں سے متاثر ہوگیا ہے۔
انہو ں نے عوام کو درپیش مشکلات کی مثالیں دیتے ہوئے نوٹوں کی منسوخی پردیئے گئے بیان کا دفاع کیا۔ واضح رہے کہ اداکار سے سیاست داں بننے والے شیوا پرساد مختلف مسائل پر انوکھے احتجاج کیلئے مشہور ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tdp mp siva prasad novel protest at parliament complex against demonetisation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply