ڈھاکہ دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہندوستانی لڑکی کا جسد خاکی دہلی لے آیا گیا

نئی دہلی: بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ کے ایک ریستوراں پر دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک اٹھارہ سالہ ہندوستانی طالبہ تاریشی جین کی لاش بذریعہ طیارہ آج دہلی لے آئی گئی ۔
ڈھاکہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے 20 غیر ملکی یر غمالوں میں یہ ہندستانی بچی بھی شامل تھی۔ تاریشی جین کے آخری رسوم کے لیے لاش ہریانہ کے شہرگوڑ گاو¿ںلے جائی جائے گی۔متوفیہ کے والد بنگلہ دیش میں پندرہ بیس سال سے تیارشدہ ملبوسات کے تاجر ہیں۔
تاریشی ، جو امریکہ میں زیر تعلیم تھی، تعطیلات گزارنے ڈھاکہ آئی ہوئی تھی ۔ جمعہ کو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ غیر ملکیوں میں نہایت مقبول ہولی کرٹیسن ریستوراں میں شام گزارنے گئی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس میں تاریشی سمیت20افراد جن میں اکثریت غیرملکیوں کی تھی مارے گئے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tarishi jain killed in dhaka attack to be cremated in gurgaon in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply