وزیر اعظم مودی کا نوٹ منسوخی فیصلہ ملک کے حق میں سود مند:طارق انور

پٹنہ:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کو ملک کے حق میں سود مند بتایا اور کہا کہ اس کے دور رس مثبت نتائج نکلیں گے۔
مسٹر انور نےبہار کے دارالخلافہ پٹنہ میںایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں جو قدم اٹھایا ہے وہ صحیح ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی نے جو ضلع ہیڈکوارٹروں میں پارٹی کے دفتروں کےلئے اونچی قیمتوں پر زمینیں خریدی ہیں اس کی تحقیقات کرائی جانا چاہئے۔
این سی پی کے رکن پارلیمنٹ نے بی جےپی کے ذریعہ زمین خرید نے کے معاملے کی جانچ کسی ریٹائرڈ جج سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس میں بڑے پیمانے پر پیسے کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tariq anwar favours demonetization in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply