این آئی اے افسر تنزیل احمد قتل کیس میں دروغہ اور ایک سپاہی معطل

نئی دہلی:این آئی اے افسر تنزیل احمد،جو پٹھان کوٹ ایر بیس حملہ سمیت کئی اہم کیسوں کی تفتیش کر رہے تھے، کے قتل کے معاملہ میں ایک دروغہ اور ایک سپاہی مو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔
پولس سپرنٹنڈنٹ سبھاش سنگھ بگھیل نے بتایا کہ سہسپور چوکی انچارج سریندر کمار اور سپاہی بدھ سنگھ کو فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے پر معطل کر دیا گیا۔اس کیس میں پولس کے خلاف کی گئی یہ پہلی کارروائی ہے۔
یاد رہے کہ تنزیل احمد کو 3اپریل کو رات ڈیڑھ بجے اس وقت2 بندوق بردار بائیک سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جب وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کر کے گھر واپس آرہے تھے۔ اس حملہ میں ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanzil ahmed murder case two cops suspended in nia officer murder case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply