این آئی اے افسر تنزیل احمد قتل کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

لکھنؤ: ایک سینیئرپولس افسر کے مطابق اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کے افسر تنزیل احمد قتل کیس کے اصل ملزم کوگرفتار کر لیا۔
منیر کو، جس نے تنزیل کے قتل کا پورا منصوبہ تیار کیا تھا، دہلی سے متصل اترپردیش کے شہر نوئیڈا سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ 2 اپریل کو موٹر سائیکل سوار بندوق برداروںنے45سالہ تنزیل احمد پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ اپنی بھانجی کی شادی میں شرکت کر کے اپنی کار سے بجنور ضلع میں اپنے گاو¿ں سہس پور واپس جارہے تھے۔
کار وہ خود ڈرائیو کر رہے تھے۔ کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے سہس پور گاو¿ں میں ان کی کار کو اوور ٹیک کیا اور منیر نے تنزیل اور ان کی اہلیہ پر پر گولیاں چلائیں۔ اس فائرنگ میں تنزیل کو 24 اور ان کی اہلیہ کو4گولیاں لگی تھیں ۔ابھی تک اس کیس میں رضوان، تنظیم، ریحان اور زینل نام کے چار افراد گرفتار کے جاچکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanzil ahmad murder mastermind arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply