تمل ناڈو میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی اناڈی ایم کے کا اندرونی معاملہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ تمل ناڈو کے سیاسی واقعات اور محترمہ وی ششی کلا کے نئے وزیر اعلی بننے کی مخالفت جیسے واقعات آل انڈیا انا دراوڑ منیترکشگم (اے آئی ڈی ایم کے) کا اندرونی معاملہ ہے اور مرکز اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مسٹر سنگھ نے ایک ٹی وی چینل کو بتایا، ” یہ اے آئی ڈی ایم کے کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی ان واقعات پر کچھ کہنا ہے۔“
مسٹر سنگھ نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اس طرح کے معاملات میں آخری فیصلہ کرنے کے لئے صرف گورنر کو ہی آئینی اختیارات حاصل ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، ”میرا کام گورنر کو ٹیلی فون کر کے انہیں یہ بتانے کا نہیں ہے کہ آپ کو اس وزیر اعلیٰ کو حلف دلانا ہے یا اس وزیر اعلی کو حلف نہیں دلانا ہے، ایسا کوئی بھی سوال نہیں اٹھتا ہے۔“
واضح رہے کہ سیاسی حلقوں میںیہ سرگوشیاں ہیں کہ تمل ناڈو کے نگراں وزیر اعلی او پننیرسیلوم نے کہا ہے کہ انہیں استعفی دینے کیلئے مجبور کیا گیا ہے تاکہ محترمہ ششی کلا کے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہو سکے۔ اس درمیان ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما ڈی راجہ نے کہا ہے کہ محترمہ جے جے للیتا کے انتقال کے بعد ریاست میں سیاسی خلا پیدا ہو گیا ہے اور اب ریاست میں جو سیاسی اتھل پتھل مچی ہوئی ہے بی جے پی کو اس صورت حال کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu political turmoil is internal matter of aiadmk rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply