تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے بعد گورنر نے بھی اپنی گاڑی سے لال بتی ہٹوادی

چنئی: تمل ناڈو کے گورنر سی ایچ ودیا ساگر راو¿ نے آج اپنے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان کی گاڑی سے لال بتی ہٹادیں۔ مسٹر راو¿ نے یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے اس فیصلے کے پیش نظر کیا ہے جو چند دنوں پہلے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ گورنر کے پرنسپل سکریٹری رمیش چند مینا نے آج راج بھون میں گورنر کی کار سے لال بتی ہٹائی۔ کل وزیراعلیٰ ایدا پڈی کے پلانی سوامی نے خود ہی ریاستی سکریٹریٹ میں اپنی سرکاری کار سے لال بتی ہٹادی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے کابینی رفقا بھی اپنی گاڑیوں سے لال بتی ہٹادیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu governor removes red beacon light from car in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply