تمل ناڈو میں جرمنی کی ایک25سالہ خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی

چنئی: تمل ناڈو کے ماملاپورم تفریحی مقام کے نزدیک نشہ میں مست تین نامعلوم لوگوں نے جرمنی کی ایک عورت کی عصمت دری کی۔ متاثرہ 25 سالہ جرمن عورت نے ماملا پورم تھانہ میں اپنی شکایت درج کرائی۔ یہ عورت اپنی چھٹیاں گزارنے ہندستان کے سفر پر آئی ہے۔ اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریزارٹ کے پاس ٹائگر کیو کے پاس کل شام جب وہ غسل کے بعد تنہا ایک کنج میں سو رہی تھی کہ نشہ میں دھت تین افراد نے اسے دبوچ لیا اور اس کی آبرو ریزی کی۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس نے کسی نہ کسی طرح خود کو ان تینوں کے چنگل سے چھڑایا اور جرمن سفارتخانہ سے رابطہ کیا۔
بعد ازاں پولیس حرکت میں آئی۔ متاثرہ عورت کو طبی جانچ کیلئے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ماملاپورم پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر پولیس حکام نے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمین کو پکڑنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس نے کہاکہ تحقیقات جاری ہے اور متاثرہ کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاع کی بنیاد پر ملزمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu german tourist raped near mahabalipuram while asleep in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply