وزیر اعلیٰ تمل ناڈو جے للتا علیل

چنئی:انا ڈی ایم کے صدر اور تمل ناڈو کی وزیراعلی جے للتا کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں جمعرات کی شب شہر کے اپولو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگہداشت کررہی ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی حالت میں تیزی سے سدھار ہو رہا ہے اور انہیں جلد ہی ڈسچارج کر دیے جانے کی امید ہے۔ انکی علالت کی اطلاع ملتے ہی انا ڈی ایم کے پارٹی کے وزیروں ، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی و کارکنوں کا تانتا لگ گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu cm j jayalalitha admitted to hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply