تمل ناڈو کے چیف سکریٹری کے گھر و دفاتر پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے،کروڑوں روپے کی نقدی و زیورات برآمد

چنئی: نوٹوں کی منسوخی کے بعد کالے دھن کے خلاف جاری مہم کے تحت انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے تمل ناڈو کے چیف سکریٹری پی رام موہن راو¿ کی رہائش گاہ سمیت دس مقامات پر چھاپے مارے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے حکام نے مسٹر راو¿ کی رہائش گاہ، ان کے بیٹے وویک راو¿کے گھر، دفتر اور چنئی کے علاوہ آندھر پردیش میں چتوڑ میں ان کے رشتہ داروں کے گھروں پر صبح چھ بجے سے چھاپے مارنے شروع کیے گئے۔ جو24گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر ہی مسٹر راو¿ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیاہے اور اس دوران کئی اہم دستاویزات پائی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھاپوں کے دوران انکم ٹیکس حکام کی ٹیم کو موہن راو¿کی رہائش گاہ سے 30لاکھ رپے نقد اور پانچ کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔

Title: tamil nadu chief secretary rammohan raos house raided by i t | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply