تمل ناڈوکشتی حادثہ: مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے دو لاکھ کی امداد

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ای کے پلانی سوامی نے توتی کورن ضلع کے منپ پڈ میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 10 لوگوں کے لواحقین کے لئے آج 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا۔ مسٹر پلانی سوامی نے یہاں جاری ایک بیان میں حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعلی عوامی ریلیف فنڈ سے دو -دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے میں زخمی ہوئے 11 لوگوں کو بھی 50-50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ تمام زخمیوں کا سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
مسٹر پلانی سوامی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے ریاست کے وزیر کے ایس راجو کو راحت اور بچاؤ کام کا جائزہ لینے کے لئے جائے حادثہ پر روانہ کردیا تھا۔ انہوں نے ہسپتال کو زخمیوں کے بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا ہے اور ضلع انتظامیہ کو ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات دی ہے۔ غور طلب ہے کہ توتیتی کورن ضلع میں کل شام تفریح کا لطف اٹھانے جا رہے سیاحوں کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئی، جب ان کی کشتی کے سمندر میں پلٹ جانے سے دس افراد کی ڈوب کر موت ہو گئی.۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین، چار بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق توتی کورن ضلع میں ترچیندور کے قریب مناپ پڈ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کو لے کر جا رہی ایک کشتی ساحلی سمندر سے آگے بڑھنے کے چند منٹ بعد پلٹ گئی۔ حادثے میں دس افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔

Title: tamil nadu boat tragedy cm offers rs 2l ex gratia for kin of dead | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply