تمل ناڈو اسمبلی میں جللی کٹو بل کی منظوری کے ساتھ ہی ریاست گیر تحریک ختم

چنئی: جللی کٹو پر پابندی ہٹائے جانے کے لئے گذشتہ ہفتہ کو جاری آرڈیننس کی جگہ پر ایک بل آج تمل ناڈو اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر دیا اور اسی کے ساتھ ہی کچھ دنوں سے مرینا بیچ سمیت پوری ریاست میں جاری تحریک ختم ہو گئی اور مظاہرین نے دھرنا کی جگہ سے واپسی شروع کر دی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنیرسیلوم نے اسمبلی میں جللی کٹو پر تمام پابندیوں کو ہٹانے کے پیش نظر بل پیش کیا، جس کی اپوزیشن ڈی ایم کے اور اس کی اتحاد ی پارٹی، کانگریس اور دیگر تمام جماعتوں نے حمایت کی اور اس کے بعد بل متفقہ طور پر منظور کر دیا گیا۔
جللی کٹو پریاست میں جاری وسیع پیمانہ پر احتجاج کے بعد حکومت نے ایک آرڈیننس منظور کرکے سانڈوں کو قابو کرنے سے متعلق اس روایتی کھیل کی اجازت دے دی تھی، لیکن مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ آرڈیننس تو چھ ماہ بعد منسوخ ہو جائے گا، اس لئے حکومت اس پر ایک مستقل قانون بنائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu assembly passes jallikattu bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply