تمل ناڈ میں ایک بس ڈپو کی چھت بیٹھ گئی،آٹھ ہلاک

ناگاپٹنم:(یو این آئی)تمل ناڈ میں ناگا پٹنم کے پورایار میں آج اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی این ایس ٹی سی) کی تقریباً 70سال پرانے ڈپو کی چھت گر جانے سے کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ علی الصباح تین بجے ہوا۔اس وقت 11ڈرائیور اور کنڈکٹر بس ڈپو کے ریسٹ ہاؤس میں سورہے تھے،جن میں سے آٹھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثہ میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں کرائیکل اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور محکمہ فائر بریگیڈ کے عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گئےاور تین لوگوں کو ملبہ کے نیچے سے زندہ نکالنے میں کامیاب رہے۔حادثہ کی وجہ سے مشتعل ٹرانسپورٹ ملازمین ،مزدور تنظیموں اور ان کے رشتہ داروں نے جائے حادثہ پہنچے وزیر ٹرانسپورٹ وجئے بھاسکر اور ناگاپٹنم کے ڈی ایم ڈاکٹر ایس سریش کمار کا گھیراؤ کیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔بعد میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ٹی این ایس ٹی سی کی پرانی عمارتوں کو توڑ کر ان کی جگہ پر جلد نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ نے معاملہ کی تفتیش کیلئے کمیشن تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil nadu 8 die as bus depot roof collapses in nagapattinam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply