تمل ناڈو کے جلی کٹو کھیل میں 2ہلاک، 80 زخمی

Tamil Nadu: 2 dead, 80 injured in Jallikattu event
شیو گنگا: تمل ناڈو کے جنوبی شیوگنگا ضلع کے ایم پڈور گاؤں میں منعقد ’جلی کٹو‘کے دوران انجینئرنگ کے ایک طالب علم کی چوٹ لگنے سے اور دوسرے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی جبکہ 80 دیگر ناظرین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک تھرنوکرو(28) ، جو اس واقعہ کو دیکھ رہا تھا، اچانک ایک بگڑیل بچھڑے کے سامنے آ گیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔
ایک دیگر بھاسکرن (32) جلی کٹو کو دیکھ کر گر گیا اور اسپتال لے جاتے وقت راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ، 80 دیگر لوگ، جن میں سے بیشتر ناظرین تھے، زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔