راجیش اور نوپور تلوار جیل سے رہا کر دیے گئے

نئی دہلی: بیٹی آروشی اور گھریلو ملازم ہیم راج کے قتل کے الزام سے الہٰ آباد ہائی کورٹ سے بر ی کیے جانے والے د ندان ساز جوڑے راجیش تلوار اور نوپور تلوار کو غازی آباد ضلع کی ڈاسنا جیل سے رہائی نصیب ہو گئی اور وہ شام چار بجے جیل سے باہر آگئے۔
جہاں ان کے استقبال کے لیے ڈاکٹر راجیس تلوار کے بھائی دنیش تلوار اور خاندان کے دیگر افراد موجود تھے۔ یہ دونوں اپنا سامان تھیلوں میں ڈال کر لے کر نکلے لیکن جیل حکام نے انہیں وہ رقم دینے سے انکار کر دیا جو انہوں نے جیل قیدیوں کے دانتوں کا علاج کر کے کمائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Talwars released from dasna jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply