گیانی ہرپریت سنگھ اکال تخت کے نگراں جتھیدار مقرر

امرتسر: تخت دمدمہ صاحب کے جھیدار گیانی ہر پریت سنگھ کو ہرمندر صاحب میں واقع سکھوں کی دنیاوی اتھارٹی کی اعلیٰ ترین نشست کا نگراں جتھیدار مقرر کر دیا گیا۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کی مجلس عاملہ نے پیر کے روز ہوئے ایک اجلاس میں اکال تخت کے موجودہ سربراہ گیانی گوربچن سنگھ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

گیانی گوربچن سنگھ نے خرابی صحت کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔ای جی پی سی صدر گووند سنگھ لونگووال نے کہا کہ گیانی ہرپریت سنگھ کو اکال تخت کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

گیانی ہرپریت سنگھ جو چالیس کے عشرے میں ہیں مکتسر ضلع کے گیدر باہا کے رہائشی ہیں اور اس عہدے پر فائز ہونے والے اب تک کہ سب سے کم عمر جتھیدار ہیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی سے قرآن اور گورو گرنتھ صاحب کا تقابلی مطالعہ پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Takht damdama sahib jathedar giani harpreet singh named akal takht acting jathedar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply