کرکٹ ورلڈ کپ میں ہند پاک میچ 16جون کو ہوگا

دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ2019کے مکمل پروگرام کی نقاب کشائی کر دی ۔انگلستان اور ویلز میں 30مئی تا14جولائی ہونے والے اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان30مئی کو اوول میں ہوگا۔چیمپیئنز ٹرافی کا فاتح پاکستان 31مئی کو ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنے ورلڈ کپ پروگرام کا آغاز کرے گا۔جبکہ ہندوستان اپنا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 5جون کو ساو¿تھمپٹن میں کھیلے گا۔ 16جون2019 ایک یادگار دن ہوگا کیونکہ اس روز چمپینز ٹرافی میں ایک دوسرے کے مدقابل رہنے والے دو روایتی حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں مقابلہ ہوگا۔5جون کے بعد ہندوستان کے باقی میچز اس طرح ہوں گے۔ بمقابلہ آسٹریلیا9جون،بمقابلہ نیوزی لینڈ 13جون، بمقابلہ افغانستان 22جون،بمقابلہ ویسٹ انڈیز27جون،بمقابلہ بنگلہ دیش 2جولائی اور بمقابلہ سری لنکا 6جولائی۔ 31مئی کے بعد پاکستان کے آئندہ میچز بمقابل انگلستان 3جون، سری لنکا7جون، بمقابلہ آسٹریلیا12جون ، بمقابل ہندوستان16جون، بمقابلہ جنوبی افریقہ23جون ، بمقابلہ نیوزی لینڈ 26جون، بمقابلہ افغانستان29جون اور بمقابلہ بنگلہ دیش5جولائی ہوگا۔9جولائی کو پہلا سیمی فائنل(ایک بمقابلہ4) اور 11جولائی (2بمقابلہ3 ) اور فائنل 14جولائی اتوار کو ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ایک ریزرو دن بھی رکھا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Takeaways from the 2019 world cup schedule manchester the place to be in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply