لڑکیوں سے تفریق برتنے کا رجحان ترک کرنے پر وزیر اعظم کا زور

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے لڑکیوں سے تفریق برتنے کے رجحان کو ختم کرنے کےلئے اجتماعی کوشش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مناسب مواقع دئے جانے چاہئیں تاکہ وہ اپنی صلاحیت کا پورا استعمال کرسکیں۔
وزیراعظم نے بین الاقوامی یوم دختران کے موقع پر ٹویٹ کرکے کہا کہ ہمیں صنف کی بنیاد پر ہونے والی تفریق کو روکنے کےلئے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے اور لڑکیوں کو زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے کا پورا موقع ملنا چاہیے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ لڑکیوں نے تعلیم سے لے کر کھیل تک ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اور وہ لڑکیوں کے بین الاقوامی دن پر لڑکیوں کی صلاحیتوں کو سلام کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Take care for welfare of daughters pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply