سپریم کورٹ نے تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلامی پر حکم امتناعی جاری کر دیا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج دارالحکومت دہلی کے تاج مان سنگھ ہوٹل کی نیلامی کے سلسلے میں معاملے کو جوں کی توں حالت میں رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس اودے امیش للت کی بینچ نے ہوٹل کی طرف سے سینئر وکیل ہریش سالوے، نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کے وکیل اور دیگر متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ حکم دیا۔
بینچ نے کہا کہ عدالت اس معاملے کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دے رہی ہے۔عدالت نے این ڈی ایم سی کو نوٹس بھی جاری کیا۔ معاملے کی آئندہ سماعت جنوری 2017 میں ہوگی۔ تاج مان سنگھ ہوٹل چلانے والی انڈین ہوٹل کمپنی نے این ڈی ایم سی کے ہوٹل نیلامی کے حکم کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے 27 اکتوبر کو برقرار رکھنے کے حکم کے خلاف آٹھ نومبر کو عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taj mansingh hotel auction sc orders status quo issues notice to ndmc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply