سیاحتی کتابچہ سے تاج محل کا نام حذف کرنے پر راہل گاندھی کی یوگی حکومت پر سخت تنقید

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے اترپردیش حکومت کے سیاحتی کتابچہ میں سے دنیا کے سات عجائبات میں شامل تاج محل کا نام حذف کرنے پر ریاست کی یوگی حکومت کے خلاف سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے اندھیر نگری چوپٹ راجہ کا مقولہ صادق آتاہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پرتاج محل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’سورج کو چراغ نہ دکھانے سے اس کی چمک کم نہیں ہوتی۔
ایسے ہی حکومت کیلئے شاعر بھرتیندو ہریش چندر نے لکھا تھا اندھیر نگر ی چوپٹ راجہ‘۔ کانگریس نائب صدر کا یہ تبصر ہ یوپی حکومت کے محکمہ سیاحت کی تازہ کتاب میں تاج محل کا نام حذف کردینے کے بعد آیا ہے۔اس کتاب میں یو ں تو ریاست کے متعد ثقافتی اور تاریخی قابل دید مقامات کا ذکر ہے لیکن تاج محل کانام نکال دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ محبت کی نشانی تاج محل کو شاہ جہاں نے اپنی بیگم ممتا ز محل کی یاد میں تعمیر کرایا تھا اور دنیا بھر کے سیاح اسے دیکھنے کے لئے آگرہ جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taj mahal missing from up govt booklet rahul gandhi wades into row with a sly tweet in hindi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply