شریعت پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ہی دوسروں کو اس میں مداخلت سے روکا جا سکتا ہے: علماء

حیدرآباد:مولانا سید عبدالمہیمن سجاد قادری نے کہا کہ شریعت میں مداخلت کی کوششوں کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مسلمان خود شریعت پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی شریعت پر عمل کروائیں۔ ہمیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے قبل خود کی بھی اصلاح کرنی ضروری ہے تب ہم دوسروں کو شریعت میں مداخلت کرنے سے روک سکتے ہیں۔
معاشرہ کی برائیوں کو دور کرنے اور گھروں میں اسلامی ماحول کو فروغ دینے پر ہی طلاق جیسے قبیح عمل کو روکا جاسکتا ہے۔ مولانا سید عبدالمہیمن سجاد قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت پتھر والے صاحب کل رات شہر حیدرآباد کے علاقہ جھرہ ٹپہ چبوترہ میں سیرت النبی ﷺاکیڈیمی کے زیر اہتمام ‘ کامن سیول کوڈ کے نفاذ کی کوششوں کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ عام تحفظ شریعت کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
اس کانفرنس سے مختلف علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ مولانا سید غلام صمدانی علی قادری صدرنشین سیرت النبیﷺ اکیڈیمی نے کانفرنس کی صدارت کی۔
مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ بانی و جنرل سکریٹری رضاکارانہ تنظیم ہیاز انڈیا مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے۔ مولانا سید غلام صمدانی علی قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سیرت النبیﷺ اکیڈیمی کی جانب سے جہاں مسلمانوں میں تین طلاق کے مسئلہ پر بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور انہیں معاشرہ کی برائیوں سے دور رہنے کی ترغیب دی جارہی ہے وہیں شرعی امور میں حکومت کی مداخلت کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahaffuz e shariat conference in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply