کولکاتامیں جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے کی بے حرمتی،7طلبا گرفتار

کولکاتا: ابھی تری پورہ اور تمل ناڈو میں مجسمے توڑے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے شدید ردعمل او ر اس کے بعد اس مذموم فعل کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کی تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت کیے باوجود بدھ کی صبح کولکاتا میں بھارتیہ جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا۔
شرپسندوں نے مجسمہ کو جزوی طور پر توڑنے کے بعد چہرے پر سیاہی مل دی۔ جائے واردات سے ایک پوسٹر بھی ملا ہے جس پر جلی حروف میں ” ریڈیکلز“ تحریر تھا۔
پولس نے اس ضمن میں 7افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔مغربی بنگال کے وزیر توانائی سووین دیب چٹوپادھیائے نے الزام لگایا کہ یہ حرکت جادھو پور یونیورسٹی کے کٹر بایان بازو گروپ کے طلبا نے کی ہے۔ پولس نے ان طلبا کو، جو جادھو پور یونیورسٹی تنظیم ’ریڈیکل‘ سے وابستہ ہیں ،رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔بی جے پی کی مغربی بنگال کی شاخ نے بھی اس حرکت کی مذمت میں بیان جاری کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syama prasad mookerjees statue vandalised in kolkata 7 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply