مہاراشٹر میں سوائن فلو کا قہر جاری،127افراد لقمہ اجل، مزید631 مریض زیر علاج

ناسک: مہاراشٹر میں جنوری سے اب تک تقریباً 127 افراد سوائن فلو سے ہلاک ہو گئے جبکہ 631 افراد اس مرض میں مبتلاپائے گئے ہیں۔یہ اطلاع ریاستی سروے کے ایک افسر ڈاکٹر پردیپ اٹوٹے نے دی۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اٹوٹے نے کہا کہ زیادہ تر معاملے ریاست کے مشرقی اور جنوبی حصوں سے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2009 سے اب تک ہزاروں افراد اس بیماری سے فوت ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ اموات 2009 اور 2015 میں ہوئی ہیں۔ ان اموات کی سب سے بڑی وجہ درجہ حرارت میں مسلسل اتار چڑھاو¿ رہا ہے۔وزیر صحت دیپک ساونت کے مشیر ڈاکٹر بلولیکر نے بتایا کہ سوائن فلو سے نمٹنے کے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کے اسپتالوں اور طبی مراکز پر سوائن فلو سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کرکے لوگوں میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swine flu on the rise in maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply