تلنگانہ میں سوائن فلو سے 120 بیمار، 8افراد ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ کے وزیر صحت لکشماریڈی نے قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران سوائن فلو کے حوالے سے کہا کہ یکم جنوری 2016سے 18اکتوبر تک 3554نمونے حاصل کئے گئے تھے جن میں سے 120ایچ وی ان ون سے مثبت پائے گئے۔
اعداد وشمار کے مطابق میدک ضلع میں 6، نظام آباد میں دو ، ورنگل میں 6،رنگاریڈی میں 40،حیدرآباد میں 58،محبوب نگر میں تین،کریم نگر میں ایک ، عادل آباد میں ایک، نلگنڈہ میں دو اور کھمم میں ایک مثبت معاملہ درج کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ضلع میدک میں ایک ، رنگاریڈی میں چار، کریم نگر، عادل آباد اور نلگنڈہ میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے یعنی دس اضلاع میں ایچ وی این ون سے 8افراد کی موت ہوئی اور 120افراد متاثر ہو ئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swine flu claims eight lives in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply