سبرامنیم سوامی نے غلام نبی آزاد کو دماغی مریض قرار دیا

نئی دہلی: آر ایس ایس کا داعش سے موازنہ کرنے کے حوالے سے کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آزاد ذہنی عدم توازن کا شجکار ہیں اسی لیے اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں۔سوامی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس پر الزام لگانے کے بجائے آزاد کو اسلام کے نام پر داعش کے بے رحم اور سفاک رویہ پر فکر مند ہونا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے معلوم کیاجائے تو میں یہی کہوں گا کہ غلام نبی آزاد ذہنی طور پر دیوالیہ ہو گئے ہیں یا پھر دوبئی میں اپنے آقاو¿ں کو خوش کر رہے ہیں ۔آر ایس ایس کو جواہر لال نہرو نے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مدوو کیا تھا۔اور آج آر ایس ایس کا ایک پرچارک ملک کا وزیر اعظم ہے۔اس لیے اس قسم کا حد درجہ کراہیت آمیز بیان دینا اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ یا تو غلام نبی دماغی خلل میں مبتلا ہیں یا پھر کچھ ایسے عناصرکو خوش کرنے میں لگے ہیں جو ہندوو¿ں کو تہ تیغ کر دینا چاہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swamy taunts mentally unbalanced ghulam nabi azad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply