سبرامنیم سوامی ،سلیم خان،نوجوت سدھو اور میر کوم کو راجیہ سبھا کی رکنیت ملنے کا امکان

نئی دہلی :ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ بزرگ بی جے پی لیڈر اور معروف وکیل سبرامنیم سوامی ، سابق ممبر پارلیمنٹ، فلم کہانی کار و فلم اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان، کرکٹر سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو اور اولمپک میڈلسٹ باکسر میری کوم کو راجیہ سبھا کے لیے نامزدکیا جا سکتا ہے۔میڈیا میں گردش کر رہی رپورٹوں کے مطابق حکمراں بی جے پی نے نامزد زمرے کی راجیہ سببھا نشستیں پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ پیر سے شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس سے پہلے ہی یہ نامزدگیاں کر دی جائیں گی۔245رکنی راجیہ سبھا میں 12نامزد اراکین ہوتے ہیں۔ ان 12میںسے اس وقت سات سیٹیں خالی ہیں۔

Title: swamy siddhu mary kom and salim khan likely to get rajya sabha berths | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply