امریکہ سابق سوویت یونین جیسا برتاؤ کررہا ہے: سوامی

نئی دہلی: ابھی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کا دورہ کر کے واپس آئے اور ان کے اس دورے کودونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز سے تعبیر کر کے سراہے جانے کو چند گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے کہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے یہ کہہ کر سنسنی پھیلا دی کہ امریکہ اس وقت اپنے دور کے سوویت یونین جیسا، جس نے کہ ہندوستانی معیشت کو اپنی گرفت میں لے رکھا تھا، سلوک کر رہا ہے۔
سوامی کے اس تبصرے سے ایک نیا تنازعہ جنم لے سکتا ہے کیونکہ ان کا بیان امریکہ ہند تعلقات کے حوالے سے ان کی پارٹی کے موقف کے بر عکس ہے۔سوامی نے، جو راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں،ٹوئیٹ کیا کہ ”میں1968سے1991تک ہندوستانی اقتصادیات،سیاست اور نوکر شاہی پر سوویت یونین کی گرفت سے نبرد آزما رہا“۔
سوویت یونین کی مزاحمت بڑی زبردست تھی لیکن آخری فتح میری ہی ہوئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وایر اعظم نریندر مودی کو بچانا ہوگا ۔لیکن انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کہ کس سے اور کیسے بچانا ہوگا۔سوامی نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ آج سوویت یونین16ٹکڑوں میں ہے ۔او ر افسوس ہے امریکہ نے سوویت یونین کی جگہ لے لی ہے اور اسی جیسا برتاو¿ کر رہا ہے۔

Title: swamy says america behaving like erstwhile soviet union | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply