سوامی اسیمانند اجمیر درگاہ بم دھماکہ کیس میں بری،تین دیگر مجرم قرار دیے گئے

جے پور: یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے آر ایس ایس کے ایک سابق لیڈر سوامی اسیمانند و تین دیگر کو کو اجمیر درگاہ بم دھماکہ کیس میں ناکافی ثبوت کی بنیادپر بے قصور قرار دے کر بری کر دیا۔
دہشت گردی کے معاملات دیکھنے والے قومی تحقیقاتی ادارے نے اسیما نند پر الزام لگایا تھا کہ اجمیر درگاہ بم دھماکہ کے پس پشت انہی کا ہاتھ کار فرما ہے۔اسیما نند اور چھ دیگر کو اس کیس میں، جس میں 3افراد ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہوئے تھے ،ملزم بنایا گیا تھا۔جے پور کی اس عدالت نے ان میں سے تین کو آج مجرم قرار دیا۔
واضح رہے کہ اسیمانند 2006میں مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں،جس میں 40افراد ہلاک ہوئے تھے، 2007میں حیدر آباد مکہ مسجد دھماکہ کیس اور2007میں ہی ہندوستان و پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین دھماکہ کیس میں، جس میں70مسافر ہلاک ہوئے تھے،ملزم بنائے گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Swami aseemanand acquitted in 2007 ajmer dargah blast case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply