جے ڈی یو کی معطل ایم ایل سی منورما دیوی کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج

 گیا: یہاں کی ایک عدالت نے جمعرات کے روزجنتا دل یونائیٹڈ کی معطل ایم ایل سی منورما دیوی کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔منورما دیوی کو، جن پر قانون امتناعی کی خلاف ورزی کا الزام ہے ،منگل کو 14روز کے لیے عدالتی تحویل میں دے دیاگیا تھا۔
جس کے بعدانہوں نے بی ے پی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے انہیں پھنسانے کے لیے ان کے خلاف سیاسی سازش رچی ہے۔منورما دیوی 7مئی کو سنسنی خیز روڈ ریج میں ایک 12سالہ طالبعلم کے قتل میں اصل ملزم روکی یادو کی ماںہیں۔
وہ گرفتاری کے لیے یکے بعد دیگرے جاری کیے جانے والے وارنٹ کی تعمیل نہیں کر رہی تھیں۔اور جب نئے ایکسائز قانون کے تحت ان کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تو وہ روپوش ہو گئی تھیں جس پر عدالت نے انہیں اشتہاری مجرم قرار دے دیا تھا۔پولس نے جب ان کے بیٹے کی تلاش میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تو وہاں سے ولایتی شراب کی کئی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

Title: suspended jd u mlc manorama devis bail plea rejected | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply