کولکاتا میں ممتا کی رہائش گاہ کے قریب دو ماؤ باغی پکڑے گئے

کلکتہ:کلکتہ پولس نے آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کالی گھاٹ کے علاقے سے ایک خاتون سمیت دو مشتبہ ماؤ باغیوں کو گرفتار کیا ہے۔کلکتہ پولس کے سینئر آفیسر کے مطابق دو مشتبہ ماؤنوازوں کو ممتا بنرجی کی رہائش گاہ ہریش چٹرجی اسٹریٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان دونوں ماؤنوازوں نے ابتدائی پوچھ تاچھ میں بتایا ہے کہ وہ یہاں خود سپردگی کیلئے آئے تھے۔
پولس آفیسر نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ساتھ ہتھیار بھی لائے تھے۔آفیسر نے کہا کہ ہم ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کا تعلق ماؤنوازوں کے باگ مودی گروپ سے تھا۔ یہ گروپ پرولیا میں سرگرم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected maoists arrested from near mamatas residence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply