دہلی میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد پکڑا گیا

نئی دہلی: دہلی پولس کوجمعرات کے روز اس وقت ایک زبردست کامیابی ملی جب اس نے القاعدہ سے وابستہ ایک دہشت گرد کو نیپال فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد رضا الاحمد جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث تھا اور وہ القاعدہ سے وابستہ بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم انصار بنگلہ کا ممبر ہے۔
اس دہشت گرد کے خلاف ایک کیس درج کر کے اسے مغربی بنگال کی پولس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ بھی اترپردیش کی اے ٹی ایس نے انصار بنگلہ کے ایک مشتبہ کو گرفتار کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected al qaeda terrorist trying to flee to nepal arrested in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply