سعودی عرب سے دہلی لائے جانے والا دہشت گرد ذیشان علی 14رو زکی پولس تحویل میں

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے سعودی عرب سے ملک بدر کیے جانے والے مشتبہ القاعدہ دہشت گرد ذیشان علی کو 14 دنوں کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ ذیشان کو کل شام سعودی عرب سے دہلی لایا گیا تھا۔
اسے آج ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ سنگھ کے سامنے پیش کیا گیا۔ دہلی پولیس کی خصوصی شاخ کی جانب سے ذیشان سے پوچھ گچھ کرنے کی درخواست پر مسٹر سنگھ نے اسے 14 دنوں کیلئے پولیس حراست میں بھیج دیا۔
اس پر مبینہ طور پر سازش رچنے ، ہندوستانی نوجوانوں کو القاعدہ مین بھرتی کرنے پر اکسانے کے لیے اشتعال انگیز تقریریں کرنے اور القاعدہ کا ایک اڈہ قائم کرنے کے الزامات ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suspected al qaeda terrorist sent to 14 day police custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply