سشما سوراج 2019کا لوک سبھاچناؤ نہیں لڑیں گی

نئی دہلی: مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ خرابی صحت کے باعث 2019کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔سوراج نے اندور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔

حکمراں جماعت کی سب سے سینیئر لیڈروں میں سے ایک نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ اس کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے لیکن میں نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا ذہن بنا لیا ہے۔واضح ہوکہ سشما سوراج مدھیہ پردیش میں ودیشا سے لوک سبھا رکن ہیں۔

سشما نے اس سے قبل دوشنبہ کو کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ شوراج سنگھ چوہان کی عمدہ حکمرانی کے باعث ریاست میں حکومت مخالف لہر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش کے عوام کو حکمرں جماعت پر پورا بھروسہ ہے کیونکہ وہاں کی بی جے پی حکومت نے عوام کے لیے بڑی تندہی اور لگن سے کام کیا ہے اور خامیوں سے پاک فلاحی پالیسیوں پر عمل در آمد کیا ہے۔

انہوں نے لگے ہاتھوں کانگریس صدر راہل گاندھی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی ڈھلمل قیادت نے کانگریس کو مخمصہ میں ڈال دیا ہے کہ وہ تنہا اپنے بل پر انتخابی دنگل میںکودیں یا انتخابی اتحاد کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj to not contest 2019 lok sabha elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment