نیو یارک میں ہند پاک وزراءخارجہ کے درمیان ملاقات طے

تصویر سوشل میڈیا
نئی دہلی: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے وزراءخارجہ نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ”میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان فرصت کے ان اوقات میں جس میں دونوں کو سہولت ہو ملاقات ہونا طے ہے ۔
حکومرت نے کہا کہ یہ ملاقات محض ہے اسے مذاکرات یا بات چیت کی بحالی نہ سمجھا جائے۔
رویش نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نیازی کے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو ارسال کیے گئے مکتوب کے ، جس میں کشمیر میں دہشت گردی سمیت خوشگوار تعلقات کی راہ میں حائل تمام کلیدی مسائل پر دو طرفہ بات چیت کا دوبارہ آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا،جواب میںحکومت ہند نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات پر اتفاق کر لیا۔