وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ میں نواز کو منہ توڑ جواب دیں: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کل کے خطاب کو دہشت گردوں کی مدح سرائی کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہندستان کو جنرل اسمبلی میں ہی اس کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔
کانگریس میڈیا شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجےوالا نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر شریف نے اپنی تقریر میں جموں کشمیر میں فوج کے ساتھ تصادم میں مارے گئے دہشت گرد برہان وانی کی تعریف کی اور اس کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ مسٹر شریف اور پاکستان دہشت گردی کی کھلی حمایت کرتے ہیں اور ان کا ملک دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو سمجھ لینا چاہئے کہ دہشت گردی کی حمایت پاکستان کی قومی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ وہ صرف جموں کشمیر میں ہی دہشت گردی پھیلانے میں مدد نہیں کر رہا ہے بلکہ فرانس، بنگلہ دیش، امریکہ، برطانیہ ا ور بلجیم وغیرہ ممالک میں بھی دہشت گردی کا جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اس کے پس پشت بھی پاکستان کا ذہن کارفرما ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج کو تقریر کرنا ہے اور انہیں اس میں نواز شریف کو سخت اور منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sushma swaraj should give stern response to nawaz sharifs speachsays congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply